نینڈرابولِن  (نینڈرولون/میتھینڈریول آمیزہ )

وضاحت/تفصیل:

نینڈرولون جانوروں میں انجکشن کی شکل میں استعمال ہونے والی پروڈکٹ ہے جو آسٹریلیا میں تیار ہوتی ہے ۔ یہ میھینڈریول ڈائی پروپیونیٹ اور نینڈرولون سِپیونیٹ کے آمیزہ پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ دونوں سٹیرائیڈز بلحاظ مقدار بالترتیب 45ملی گرام فی ملی لیٹر اور 30ملی گرام فی ملی لیٹر کے حساب سے موجود ہوتے ہیں ۔ اس طرح سٹیرائیڈ کی کل مقدار 75ملی گرام فی ملی لیٹر ہوتی ہے۔ ہر 10ملی لیٹر کی وائل میں 750ملی گرام سٹیرائیڈ موجود ہوتا ہے ۔ یہ دونوں مرکبات بنیادی طور پر اینابولک خصوصیت کے حامل ہیں اور استعمال کنندہ میں اینڈروجینک /ایسٹروجینک مضر اثرات کی نسبت پٹھوں کی بہتر نشونما فراہم کرتے ہیں تاہم میتھینڈریول میں کچھ حد تک قدرتی ایسٹروجینک خصوصیت موجود ہوتی ہے جس کی بنیاد پر یہ پروڈکٹ جسمانی بناوٹ کے مرحلے کے دوران استعمال کے لیے بہت زیادہ موزوں نہیں ہے۔ کھلاڑی اس پروڈکٹ کو پٹھوں کے حجم میں اضافہ کاسبب بننے والی پروڈکٹ تصور نہیں کرتے بلکہ پٹھوں کے حجم میں خالص اضافہ کرنے والے مرکب کے طور پر اہمیت دیتے ہیں۔

 پس منظر:

نینڈرولون بنیادی طور پر Jurox کمپنی کی طرف سے تیار کیا گیا تھا جو پچھلے تیس سالوں سے آسٹریلیا میں جانوروں کی ادویات تیار کرتی آرہی ہے ۔ اس کو تیار کرنے کا مقصد دوڑ میں حصہ لینے والے گھوڑوں کے پٹھوں میں بہتری لانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں جسم میں مائع کی مناسب مقدار برقرار رکھنے اور پروٹین کے ہاضمہ اور جسم میں اس کے ضم ہونے  فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ Juroxکمپنی نے رضاکارانہ طور پر 2001میں سٹیرائیڈز پروڈکٹس کی تیاری کے سلسلے کو کافی حد تک ختم کردیا جس میں یہ پروڈکٹ بھی ششامل تھی ۔ تیاری بند کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میکسیکو برآمد ہونے کے بعد سٹیرائیڈز کی بہت بڑی مقدار وہاں سے امریکہ کی بلیک مارکیٹ میں پہنچ جاتی تھی۔ اگرچہ دونوں کمپنیوں کے درمیان حقیقی تعلق کے بارے میں معلوم نہیں لیکن Jurox کی بند ہونے والی زیادہ تر پروڈکٹس اگست 2002میں SYD Group کے نام سے رجسٹرڈ تھیں ۔ نینڈرابولن بھی ان پروڈکٹس میں سے ایک تھا اور اس کے بعد سے یہ SYD گروپ کی جانب سے فروخت ہورہا ہے ۔ اس ایک نئے تجارتی نام Anabolic NA سے فروخت کیا گیا ۔

ابتدا میں SYD گروپ نے اپنی بہت سی پروڈکٹس کی فروخت زیادہ تر میکسیکو سے شروع کی حتیٰ کہ  کمپنی کی طرف سے منفرد پروڈکٹس تیار کی گئیں اور اس وقت کی بہت بڑی اور اہم  مارکیٹ (میکسیکو) میں پیش کی گئیں ۔ Anabolic NA ان پروڈکٹس میں شامل نہیں ہے جس کی وجہ اس کی کم مقدار اور اسے کم اہمیت کا حامل سمجھا جانا ہے ۔

اس عرصہ کے دوران SYD نے Grupo Comercial Tarascoکو بھی حاصل کرلیا ۔ یہ وہ کمپنی تھی جو مخصوص طور پر Jurox کی پروڈکٹس کو میکسیکو درآمد کرنے کے لیے بنائی گئی تھی تاہم دسمبر 2005میں اس وقت بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوئیں جب امریکی اداروں نے Operation Gear Grinder کا آغاز کیا جس نے میکسیکو میں کام کرنے والی ایسی بہت سی کمپنیوں (بشمول SYD) کو نشانہ بنا یا جو امریکہ میں سٹیرائیڈز غیر قانونی درآمد کرنے والے افراد کو سٹیرائیڈ مصنوعات فراہم کررہی تھیں۔ جلد ہی SYD نے میکسیکو میں تمام اینابولک سٹیرائیڈز کی فروخت بند کردی اور بیان دیا کہ وہ زیادہ سٹیرائیڈ کی حامل اینابولک ادویات تیار نہیں کریں گے جو غلط

۔ C-17الفا الکائلیٹڈ اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز جگر کے زہریلے پن کا

استعمال کاجھانسہ دیتی ہیں۔ تاہم Anabolic NA آسٹریلیا میں اب بھی دستیاب ہے لیکن سخت قوانین کی جوہ سے یہ بلیک مارکیٹ میں نہیں پہنچ پاتا۔

فراہمی :

Anabolic NA آسٹریلیا میں جانوروں کی ادویات کی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ10ملی لیٹر کی وائل میں آتی ہے اور ایک ملی لیٹر میں 75ملی گرام سٹیرائیڈ تیل میں حل پذیر حالت میں موجود ہوتا ہے ۔

ساختی خصوصیات:

انفرادی سٹیرائیڈ مرکبات نینڈرولون سپیونیٹ اور میتھینڈریول ڈائی پروپیونیٹ پر جامع بحث کے لیے ان ادویات کے انفرادی پروفائل ملاحظہ فرمائیں۔

(ایسٹروجینک) مضر اثرات:

میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول جسم میں براہ راست ایروماٹائزیشن کے عمل سے نہیں گزرتا تاہم اس کا ایک معروف میٹابولائٹ میتھائل ٹیسٹوسٹیرون  ہے جو ایروماٹائزیشن کے عمل سے گزر سکتا ہے ۔ میتھینڈروسٹین ڈائی اول کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں قدرتی طور پر کچھ ایسٹروجینک سرگرمی بھی موجود ہوتی ہے۔ نینڈرولون جو کہ کچھ حد تک ایروماٹائزیشن کے عمل سے گزرسکتا ہے ، کے ساتھ اشتراک میں یہ پروڈکٹ کمزور یا اوسط درجہ کی ایسٹروجینک سٹیرائیڈ پروڈکٹ تصور کی جاتی ہے۔ دورانِ علاج گائینیکو میسٹیا (چھاتی کے بڑھ جانے ) جیسا مضر اثر سامنے آسکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب اس پروڈکٹ کو مجوزہ مقدار سے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جارہا ہو۔ پانی اور چربی کا ذخیرہ ہونا بھی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں لیکن ایک بار پھر ان کا انحصار بھی لی جانے والی مقدار پر ہوتا ہے ۔ حساس افراد کو مضر اثرات میں کمی لانے کے لیے Nolvadex® جیسے اینٹی ایسٹروجن کے استعمال کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

(اینڈروجینک) مضراثرات:

اگرچہ میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول کو اینابولک سٹیرائیڈ تصور کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود اس مرکب کو استعمال کرنے پر اینڈروجینک مضر اثرات پیدا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں ۔ ان میں جلد کی چکناہٹ میں اضافہ ، کیل مہاسے اور جسم /چہرے پر بالوں کی نشونما کا ہونا شامل ہیں ۔زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر ان مضر اثرات کے پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔  اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز مردوں میں گنجے پَن کے عوامل میں بگاڑ کا سبب بھی بن سکتے ہیں ۔ عورتوں کو اضافی طور پر اینابولک/اینڈڑوجینک سٹیرائیڈز کی وجہ سے   ممکنہ مردانہ خصوصیات کے پیدا ہونے کے بارے میں بھی متنبہ کیا جاتا ہے ۔ ان میں آواز کا بھاری پن، ماہواری میں بے قاعدگیاں ، جِلد کی ساخت میں تبدیلیاں ، چہرے پر بالوں کا اگنا اور کلائٹورس کا بڑھ جانا شامل ہیں ۔

مضر اثرات (جگر کا زہریلا پن):

 میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول C-17الفا الکائلیٹڈ مرکب ہے ۔ یہ تبدیلی اس دوا کو جگر کی طرف سے غیر فعال ہونے سے بچاتی ہے اور منہ کے راستے استعمال کرنے پر اس دوا کی بہت بڑی مقدار خون میں پہنچ جاتی ہے

 ایسٹروجینک خصوصیات کے حامل مرکب کے طور پر سامنے آتا ہے۔

استعمال (خواتین میں):

نینڈرابولن انسانوں میں استعمال کے لیے منظور نہیں کیا گیا ۔خواتین میں اس کے استعمال سے متعلق ہدایات موجود نہیں ہیں۔ اینڈروجینک 

سبب بن سکتے ہیں۔ طویل عرصہ تک یا زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ کچھ صورتوں میں مہلک صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے ۔ تجویز یہی کیا جاتا ہے کہ اس سٹیرائیڈ کو استعمال کرنے کے ہر سائیکل کے دوران ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے تاکہ جگر کے فعل اور مجموعی صحت کی نگرانی کی جاسکے ۔c17الفا الکائلیٹڈ سٹیرائیڈ کو عام طور پر 6تا8ہفتوں  کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جگر پر تنا ؤ سے بچا جاسکے۔ اس مرکب کو انجکشن کی شکل میں استعمال کیا جائے تو یہ جگر پر کم تناؤ کا باعث بنتاہے کیوں کہ یہ منہ کے راستے استعمال ہونے والی پروڈکٹ کے برعکس فرسٹ پاس میٹابولزم سے بچ نکلتاہے لیکن اس کے باوجود  یہ جگرکے زہریلے پن کا سبب بن سکتا ہے۔

 جگر کے زہریلے پن کا سبب بننے والے اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز کے استعمال کے دوران جگر کے زہریلے پن کو ختم کرنے والے غذائی اجزا جیسا کہ لِوَر سٹیبِل، لِو۔52 یا ایسنشیل فورٹ کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے ۔

(نظام دورانِ خون پر ) مضراثرات:۔

اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز سیرم میں موجود کولیسٹرول پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ ان مضر اثرات میں HDL(اچھے) کولیسٹرول لیول میں کمی کا سبب بننا اور LDL(بُرے) کولیسٹرول میں اضافہ کا سبب بننا شامل ہیں جس کے نتیجے میں HDLاور LDL کے توازن میں اس طرح کی تبدیلی آتی ہے جو صلابت شریان (یعنی

خون کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کے امکانات) میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔ سیرم میں لپڈز کی مقدار پر اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز کا اثر ان کی استعمال ہونے والی مقدار، استعمال کے راستہ  (منہ کے راستے یا انجکشن کی شکل میں)، سٹیرائیڈ کی قسم (ایروماٹائزیبل یا نان ایروماٹائزیبل) اور جگر کی طر ف سے کی جانے والی توڑ پھوڑ کے خلاف مزاحمت پر منحصر ہوتا ہے ۔ جگر کی طر ف سے توڑ پھوڑ کے خلاف ساختی مزاحمت اور طریقہ استعمال کی بنیاد پر میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول جگر کی کولیسٹیرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتا ہے ۔ اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز بلڈ پریشر اور ٹرائی گلائسرائیڈز پر بھی بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں ۔ یہ شریانوں کی اندرونی تہہ کے پھیلاؤ میں کمی لاتے ہیں اور دل کے بائیں وینٹریکل کے حجم میں اضافہ میں معاونت کرتے ہیں ۔ یہ سب عوامل نظام دوران خون کے عارضہ جات اور ہارٹ اٹیک کے امکانات میں ممکنہ طور پر اضافہ کا سبب بنتے ہیں ۔

نظام دورانِ خون پر تناؤ میں کمی لانے کے لیے یہی تجویز کیا جاتا ہے کہ نظام دورانِ خون کے لیے مفید اور فعال ورزش پروگرام برقرار رکھا جائے اور اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز(AAS) کے استعمال کے پورے دورانیہ کے دوران سیر شدہ روغنیات، کولیسٹرول اور سادہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال  کم کردیا جائے۔ علاوہ ازیں مچھلی کا تیل (4گرام فی یوم) اور قدرتی کولیسٹرول /اینٹی آکسیڈنٹ فارمولا جیسا کہ لپڈ سٹیبل یا اس سے ملتی جلتی پروڈکٹ کا استعمال بھی تجویز کیا جاتا ہے ۔

مضر اثرات(قدرتی ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں کمی) :۔

جب کسی بھی اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈ کو پٹھوں کی نشونما کے لیے ضروری موزوں مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے تو توقع یہی کی جاتی ہے وہ ٹیسٹوسٹیرون کی قدرتی پیداوار کو روک دیں گے۔ ۔ ٹیسٹوسٹیرون کو تحریک دینے والی ادویات کےاستعمال کے بغیر 1سے 4ماہ کے اندر اس کا لیول نارمل سطح پر آجانا چاہیئے۔ نوٹ فرمائیں کہ سٹیرائیڈز کے

بے جا /غلط استعمال کے نتیجے میں جنسی ہارمونز کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے علاج معالجہ ضروری ہوجاتا ہے ۔

مذکورہ بالا مضر اثرات حتمی نہیں ہیں ۔ سٹیرائیڈز کے ممکنہ مضر اثرات پر مزید تفصیل کے لیے اس کتا ب کا سیکشن “سٹیرائیڈز کے مضر اثرات” ملاحظہ فرمائیں۔

استعمال (مردوں میں):

نینڈروبولن انسانوںمیں استعمال کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔ مردوں میں استعمال کے لیےتجویزی ہدایات موجود نہیں ہیں۔ جسمانی بناوٹ یا کارکردگی میں بہتری کے لیے عمومی خوراک کی حد 225ملی گرام (3ملی لیٹر) تا 450ملی لیٹر (6ملی لیٹر) فی ہفتہ ہے ۔ یہ مقدار پٹھوں کے حجم میں خالص اضافہ کاسبب بنتی ہے اور جسم میں پھولاؤ یا چربی جمع نہیں کرتی۔ فی ملی لیٹر کم مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے یہ دوا اکثر اوقات دیگر مرکبات کے ساتھ اشتراک میں استعمال کی جاتی ہے۔ میتھینڈریول میں اوسط درجہ کی ایسٹروجینیسٹی پہلے سے موجود ہونے کی وجہ سے یہ مرکب کم

خصوصیت کے حامل ہونے اور مردانہ خصوصیات جیسے مضراثرات پیدا کرنے کے رجحان کی وجہ سے میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول پر مشتمل ادویات کو خواتین میں جسمانی بناوٹ یا کارکردگی میں اضافہ کے لیے تجویز نہیں کیا جاتا۔

دستیابی:

نینڈرولون فی الوقت Anabolic NA کے نام سےصرف آسٹریلیا میں دستیاب ہے ۔SYD گروپ کی طرف سے تیار کیا جاتا ہے لیکن سخت قوانین کی وجہ سے یہ بلیک مارکیٹ تک نہیں پہنچ پاتا۔