ٹرائی بولِن    (نینڈرولون/میتھینڈریول آمیزہ)

وضاحت/تفصیل:

ٹرائی بولِن آسٹریلیا میں تیار ہونے والی سٹیرائیڈ پروڈکٹ ہے جو جانوروں کے استعمال کے لیے تیار کیا جاتا ہے ۔ یہ میتھینڈریول ڈائی پروپیونیٹ اور نینڈرولون ڈیکینوایٹ آمیزہ پر مشتمل ہوتا ہے جو بالترتیب 40ملی گرام اور 35ملی گرام فی ملی لیٹر کے حساب سے موجو د ہوتے ہیں ۔اس طرح سٹیرائیڈ کی کل مقدار 75ملی گرام فی ملی لیٹر بنتی ہے ۔ تیار کنندہ کمپنی اسی طرح کی ایک اور پروڈکٹ Filybol Forte بھی تیار کرتی ہے جس میں یہی سٹیرائیڈ موجود ہوتے ہیں لیکن نینڈرولون ڈیکینوایٹ کی مقدار 5ملی گرام فی ملی لیٹر کے حساب سے کم ہوتی ہے ۔ میتھینڈرویول اور نینڈرولون کا آمیزہ ہونے کی وجہ سے ٹرائی بولِن کو اینڈروجینک کی نسبت زیادہ اینابولک تصور کیا جاتا ہے ۔ میتھینڈریول کی موجودگی کی وجہ سے اس کا ایسٹروجینک اثر کم سے کم ہونا چاہیے ۔ اگرچہ Tribolinاور (Filybol Forte)وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہیں لیکن معمولی درجہ کے اینابولک اور کم اینڈروجینسٹی کی وجہ سے یہ کھلاڑیوں میں بہت مقبول ہیں ۔

پس منظر:

ٹرائی بولِن Ranvent Company  کی جانب سے تیار کیا گیا تھا ۔ یہ آسٹریلیا میں جانوروں کی ادویات اور وٹامن بنانے والی مشہور کمپنی ہے ۔ یہ مخصوص طور پر گھوڑوں میں استعمال کی جاتی ہے خاص طور پر دوڑ میں حصہ لینے والے گھوڑے یا دوسرے جانور جنہیں بہت زیادہ جسمانی کام کرنا پڑتا ہے ۔ Ranvetکمپنی اس کی تشہیر اس طرح کرتی ہے: ”طاقت ور ، تین طرح کی سرگرمیوں کے حامل سٹیرائیڈز کا اشتراک ۔۔۔ واضح اینابولک خصوصیات اور بہت کم اینڈروجینک سرگرمی کے حامل سٹیرائیڈ“۔ یہاں ٹرپل ایکشن یا ٹرائی اس کے فارمولا کی نشاندہی نہیں کررہے کیوں کہ اس میں صرف فعال سٹیرائیڈز موجود ہیں نہ کہ تین۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پروڈکٹ کا استعمال فائدہ مند ہے ۔ اس  کی بیان کی گئی سرگرمیوں میں پٹھوں کی نشونما میں معاونت ، پانی کی کمی کو دور کرنا اور پروٹین(لمحیات ) کے ہاضمہ میں مدد شامل ہے۔ اس دوا کو اس جانور کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس سے بہت زیادہ کام لیا گیا ہو یا وہ کمزور ہو۔ اس طرح یہ دوا کی بحالی میں معاونت کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں اسے پٹھے، ٹینڈان اور لگامنٹ  کی بحالی میں معاون دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ 1100پاؤنڈ (500کلو) وزنی گھوڑے کے لیے عام طور 5ملی لیٹر (350ملی گرام ) ہر 4تا5 ہفتوں بعد استعمال کیا جاتا ہے ۔ علاج اکثر اوقات 3تا4ماہ کے لیے جاری رہتا ہے ۔ یہ دوا فی الوقت دستیاب ہے جیسا کہ Ranvet کی مشابہ پروڈکٹ Filybol Forte بھی دستیاب ہے۔ آسٹریلیا میں کڑی سختی کی وجہ سے یہ کھلاڑیوں میں وسیع پیمانے پر استعمال نہیں ہوتی۔

فراہمی:

ٹرائی بولِن آسٹریلیا میں جانوروں کی ادویات کی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اس میں سٹیرائیڈ75ملی گرام فی ملی لیٹر کے حساب سے تیل میں حل شدہ ہوتا ہے اور یہ 10اور20ملی لیٹر کی پیکنگ میں آتی ہے ۔ Filybol Forte میں سٹیرائیڈ 70ملی گرام فی ملی لیٹر کے حساب سے موجود ہوتا ہے اور یہ بھی اسی پیکنگ میں آتی ہے۔

ساختی خصوصیات:

انفرادی سٹیرائیڈ نینڈرولون ڈیکینوایٹ اور میتھیڈریول ڈائی پروپیونیت پر جامع بحث کے لیے ان مرکبات کے متعلقہ پروفائل ملاحظہ فرمائیں۔

ایسٹروجینک مضرا ثرات:

میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول جسم میں براہ راست ایروماٹائزیشن کے عمل سےنہیں گزرتا تاہم اس کا ایک معلوم میٹابولائٹ میتھائل ٹیسٹوسٹیرون ایروماٹائزیشن کے عمل سےگزرتا ہے ۔ میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول میں قدرتی طور پر کچھ ایسٹروجینک سرگرمی بھی موجود ہوتی ہے ۔ نینڈرولون جو کہ کچھ حد تک ایروماٹائزیشن کے عمل سے گزرتا ہے ، کے ساتھ اشتراک میں ٹرائی بولِن کو ایک کمزور اور اوسط درجہ کا ایسٹروجینک سٹیرائیڈ تصور کیا جاتا ہے ۔ دوران علاج گائینیکو میسٹیا جیسا مضر اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے لیکن صرف عموماً اس صورت میں جب اس کی زیادہ مقدار استعمال کی جارہی ہو۔ اسی طرح پانی اور چربی کا جمع ہونا بھی مسائل کا باعث بن سکتا ہے لیکن ایک بار پھر اس کا انحصار بھی استعمال کی جانے والی مقدار پر ہوتا ہے ۔ متعلقہ مضر اثرات کو کم کرنے کےلیے حساس افراد کو Nolvadex® جیسے اینٹی ایسٹروجن کا استعمال کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔

(اینڈروجینک) مضر اثرات:۔

اگرچہ اسے اینابولک سٹیرائیڈ تصور کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس کے استعمال سے اینڈروجینک مضر اثرات سامنے آنے کے امکانات ہوتے ہیں ۔ ان مضر اثرات میں جلد کی چکناہٹ میں اضافہ ، کیل مہاسے اور جسم /چہرے پر بالوں کا اگنا شامل ہیں۔ اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز مردوں میں بالوں کے گرنے میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ عورتوں کو بھی ممکنہ طور پر مردانہ خصوصیات کے پیدا ہونے کے بارے میں متنبہ کیا جاتا ہے ۔ ان میں آوا ز کا بھاری/گہرا پن ، ماہواری میں بے قاعدگیاں ، جلد کی ساخت میں تبدیلیاں، چہرے پر بالوں کا اگنا اور کلائٹورس کے سائز میں اضافہ شامل ہے۔

مضراثرات (جگر کا زہریلاپن):۔

میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول C17۔الفا الکائلیٹڈ مرکب ہے ۔ یہ تبدیلی اسے جگر کی طرف سے غیر فعال ہونے سے بچاتی ہے جس کے بعد اسے منہ کے راستے استعمال کرنے پر اس کی بہت بڑی مقدار خون تک پہنچ جاتی ہے ۔ C-17الفا الکائلیٹڈاینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز جگر کے زہریلے پن کا باعث بن سکتے ہیں ۔ زیادہ عرصہ تک یا زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی صورت میں جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ کچھ صورتوں میں مہلک عارضہ جات سامنے آسکتے ہیں۔ تجویز یہی کیا جاتا ہے کہ اس سٹیرائیڈ کے استعمال کے پورے دورانیہ کے دوران وقتاً فوقتاًً ڈاکٹر کے پاس جایا جائے تاکہ جگر کے فعل اور مجموعی صحت کا جائزہ لیا جاتا رہے۔ C-17الفا الکائلیٹڈ سٹیرائیڈز کے استعمال کا دورانیہ عام طور پر 6-8ہفتوں تک محدود ہوتا ہے تاکہ جگر پر تناؤ سے بچا

جاسکے۔ اس دوا کی انجکشن کی شکل میں دستیاب شکل جگر پر کم تناؤ کا باعث بنتی ہے کیوں کہ  منہ کے راستے استعمال ہونے والی دوا کے برعکس فرسٹ پاس میٹابولز م سے بچ نکلتی ہے  ۔ تاہم اس کے باوجود یہ  جگر کے زہریلے پن کا سبب بن سکتی ہے۔  

جگر کے زہریلے پن کا باعث بننے والے اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز کواستعمال کرتے ہوئے  لِور سٹیبل، لِو۔52 یا ایسنشیل فورٹ جیسے اجزاء جو جگر کے زہریلے پن کو ختم کرتے ہیں ، کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے ۔

(نظام دورانِ خون پر ) مضراثرات:۔

اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز سیرم میں موجود کولیسٹرول پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ ان مضر اثرات میں HDL(اچھے) کولیسٹرول لیول میں کمی کا سبب بننا اور LDL(بُرے) کولیسٹرول میں اضافہ کا سبب بننا شامل ہیں جس کے نتیجے میں HDLاور LDL کے توازن میں اس طرح کی تبدیلی آتی ہے جو صلابت شریان (یعنی خون کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کے امکانات) میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔ سیرم میں لپڈز کی مقدار پر اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز کا اثر اس کی استعمال ہونے والی مقدار، استعمال کے راستہ  (منہ کے راستے یا انجکشن کی شکل میں)، سٹیرائیڈ کی قسم (ایروماٹائزیبل یا نان ایروماٹائزیبل) اور جگر کی طر ف سے کی جانے والی توڑ پھوڑ کے خلاف مزاحمت پر منحصر ہوتا ہے ۔ استعمال کے راستہ اور جگر کی توڑ پھوڑ کے خلاف مزاحمت رکھنے والی ساخت کی بنیاد پر میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول جگر کی کولیسٹرول پر قابو پانے کی صلاحیت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے ۔ اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز بلڈ پریشر اور ٹرائی گلائسرائیڈز پر بھی بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں ۔ یہ شریانوں کی اندرونی تہہ کے پھیلاؤ میں کمی لاتے ہیں اور دل کے بائیں وینٹریکل کے حجم میں اضافہ میں معاونت کرتے ہیں ۔ یہ سب عوامل نظام دوران خون کے عارضہ جات اور ہارٹ اٹیک کے امکانات میں ممکنہ طور پر اضافہ کا سبب بنتے ہیں ۔

نظام دورانِ خون پر تناؤ میں کمی لانے کے لیے یہی تجویز کیا جاتا ہے کہ نظام دورانِ خون کے لیے مفید اور فعال ورزش پروگرام برقرار رکھا جائے اور اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز(AAS) کے استعمال کے پورے دورانیہ کے دوران سیر شدہ روغنیات، کولیسٹرول اور سادہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال  کم کردیا جائے۔ علاوہ ازیں مچھلی کا تیل (4گرام فی یوم) اور قدرتی کولیسٹرول /اینٹی آکسیڈنٹ فارمولا جیسا کہ لپڈ سٹیبل یا اس سے ملتی جلتی پروڈکٹ کا استعمال بھی تجویز کیا جاتا ہے ۔

مضر اثرات(قدرتی ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں کمی) :۔

جب کسی بھی اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈ کو پٹھوں کی نشونما کے لیے ضروری موزوں مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے تو توقع یہی کی جاتی ہے وہ ٹیسٹوسٹیرون کی قدرتی پیداوار کو روک دیں گے۔ ٹیسٹوسٹیرون کو تحریک دینے والی ادویات کےاستعمال کے بغیر 1سے 4ماہ کے اندر اس کا لیول نارمل سطح پر آجانا چاہیئے۔ نوٹ فرمائیں کہ سٹیرائیڈز کے بے جا /غلط استعمال کے نتیجے میں جنسی ہارمونز کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے علاج معالجہ ضروری ہوجاتا ہے ۔

مذکورہ بالا مضر اثرات حتمی نہیں ہیں ۔ سٹیرائیڈز کے ممکنہ مضر اثرات پر مزید تفصیل کے لیے اس کتا ب کا سیکشن سٹیرائیڈز کے مضر اثرات ملاحظہ فرمائیں۔

استعمال (مردوں میں ):

ٹرائی بولِن انسانوں میں استعمال کے لیے منظور نہیں کیا گیا تھا ۔ استعما ل سے متعلق ہدایات دستیاب نہیں ہیں۔ جسمانی بناوٹ یا کارکردگی میں بہتری کے لیے عمومی خوراک کی حد 225ملی گرام (3ملی لیٹر) تا 450ملی گرام (6ملی لیٹر) فی ہفتہ ہے۔ یہ مقدار جسم میں پھولاؤ پیدا کیے یا چربی ذخیرہ کیے بغیر پٹھوں کے حجم میں خالص اضافہ کا سبب بنتی ہے۔

 استعمال (خواتین میں):

ٹرائی بولِن انسانوں میں استعمال کے لیے منظور نہیں کیا گیا تھا ۔خواتین میں استعما ل سے متعلق ہدایات دستیاب نہیں ہیں۔میتھائل اینڈروسٹین ڈائی اول پر مشتمل ادویات عموماً خواتین میں جسمانی بناوٹ یا کارکردگی میں بہتری کےلیے استعمال نہیں کی جاتیں جس کی وجہ ان کی طاقت ور اینڈروجینک خصوصیت اور مردانہ خصوصیات جیسے مضراثرات پیدا کرنے کی طرف رجحان ہے۔

دستیابی:

آسٹریلیا میں ادویات کی کڑی نگرانی کی وجہ سے ٹرائی بولن اور Filybol کی زیادہ مقدار بلیک مارکیٹ تک نہیں پہنچ پاتی۔ ان دونوں ادویات کی پیکنگ بھی بہت سادہ سی ہے جو کہ جعل سازوں کو مدعو کرتی ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر یہی تجویز کیا جاتا ہے کہ Tribolinیا Filybol بوتل ( آسٹریلیا کی جانوروں کےلیے تیار کردہ کوئی بھی پروڈکٹ اس لحاظ سے) مشکوک سمجھی جانی چاہیئے اگر وہ قانونی راستے سے ہٹ کر دستیاب ہوئی ہے۔ اس دوا کی بہت زیادہ مقدار (کو ایک ساتھ فروخت کرنا) زیادہ عام نہیں ہے ۔ جب تک آپ آسٹریلیا میں ان ادویات کے تیار کنندہ کی نشاندہی نہیں کرلیتے ، تب تک ان ادویات کو غیر تصدیق شدہ سمجھنا چاہیئے۔