پرائموبولان ® (میتھینولون ایسیٹیٹ)
وضاحت/تفصیل:
Primobolan® دراصل اینابولک سٹیرائیڈ میتھینولون ایسٹیٹ کا تجارتی نام ہے۔ یہ مرکب سرگرمی کے لحاظ سے Primobolan® Depot (میتھینولون ایننتھیٹ) سے بہت زیادہ مشابہ ہے ماسوائے اس کے کہ یہاں اسے انجکشن کی بجائے منہ کے راستے استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ میتھینولون ایسیٹیٹ منہ کے راستے استعمال ہونے والا نان C-17الفا الکائلیٹڈ سٹیرائیڈ ہے جو تجارتی پیمانے پر دستیاب منہ کے راستے استعمال ہونے والے ان چند مرکبات میں سے ہے جو استعمال کنندہ کے جگر میں محدود زہریلے پن کا باعث بنتے ہیں۔ اوسط درجہ کے موثر اینابولک، کم اینڈروجینک اور کوئی ایسٹروجینک سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے اسے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح ، اسے تربیت کے ان مراحل کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جب جسمانی بناوٹ میں بہتری لانی ہوتی ہے اور پٹھوں کے خام حجم کی بجائے اس میں خالص ٹشو کی نشونما اور پٹھوں کے سخت پن کو ترجیح دی جاتی ہے۔
پس منظر:
میتھینولون سب سے پہلے 1960میں سامنے لایا گیا ۔ 1 1962 میں Squibb کمپنی نے اسے امریکہ میں (میتھینولون ایسیٹیٹ) کے طورپر متعارف کرایا۔ 2 یہ مرکب بہت محدود عرصہ کےلیے Nibal®کے تجارتی نام کےساتھ 20ملی گرام کی گولیوں کی شکل میں فروخت ہوتا رہا ۔ اسی سال مغربی جرمنی میں کمپنی Schering(جسے اب Bayerکہتے ہیں) کو اس دوا کوتیار کرنے کے حقوق فراہم کیے گئے جس نے اسے تجارتی نام Primobolan® کے ساتھ فروخت کیا۔ Nibal® کو جلد ہی امریکہ سے ختم کردیا گیا اور اس کے بعد یہ تجارتی پیمانے پر دوبارہ کبھی سامنے نہیں آئی۔ Scheringکمپنی اب میتھینولون ایسیٹیٹ کو تیار کرنے کے حقوق رکھتی تھی جس نے 1962 تک بلاتعطل اس دوا کی فروخت جاری رکھی اور استعمال کنندگان فطری طور پر اس چیز کو جانچنے میں کامیاب ہوگئے تھے کہ میتھینولون ایسیٹیٹ Scheringکمپنی کی پروڈکٹ ہے ۔
Primobolan® کو ہمیشہ یورپی سٹیرائیڈ قرار دیا جاتا رہا ہے اور 1960اور70 کی دہائی میں جرمنی، آسٹریا، بلجیم، فرانس، نیندرلینڈ اور فِن لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا تھا ۔ ایک وقت میں Schering نے 20 ملی گرام فی ملی لیٹر کے حساب سے میتھینولون ایسیٹیٹ کو تیل میں حل شدہ حالت میں انجکشن محدود ممالک میں تیار کیا جسے Primobolan® Acetate کیا جاتا تھا لیکن 1993 سے اس کی تیاری بند کردی گئی ہے ۔ انجکشن کی شکل میں استعمال ہونے والا میتھینولون ایسیٹیٹ مقابلے میں حصہ لینے سے پہلے جسمانی بناوٹ میں بہتری لانے کے لیے بہت مفید ثابت ہوا اور جب اس کی تیاری بند ہوئی تو یورپین کھلاڑی اس پر بہت افسردہ تھے ۔ اگرچہ ہمارے پاس ایسیٹیٹ منہ کے راستے استعمال کرنے کے لیے اب بھی موجود ہے اور اس سے مشابہت رکھتا ہے لیکن اس کا متبادل نہیں ہے ( اس سٹیرائیڈ کو جسم تک پہنچانے کے لیے انجکشن سب سے بہترین شکل ہے) ۔
Primobolan® کو پٹھوں کے خالص حجم میں اضافہ کرنے والے اینابولک مرکب کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے اور ایسی صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے جب آپریشن، کسی جراثیمی بیماری، کمزوری کا باعث بننے والے عارضہ ،
کارٹیکوسٹیرائیڈ کے بے تحاشہ استعمال یا غذائی قلت کی وجہ سے جسمانی کمزوری واقع ہورہی ہو(کچھ ڈاکٹر اس مرکب کو اوسٹیوپوروسس اور عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری اور طاقت میں کمی (سارکوپینیا) یا گزرتی عمر کے ساتھ پٹھوں کے حجم میں واقع ہونے والی قدرتی کمی کے علاج کےلیے بھی تجویز کرتے ہیں)۔ طبی تحقیقات میں اس مرکب کوقبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں وزن میں بڑھوتری کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور زہریلے پن یا غیر ضروری اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ 3 کھلاڑیوںکی طرف سے اس کی طاقت ور اینابولک سرگرمی، کمزور اینڈروجینک سرگرمی اور نان ایسٹروجینک خصوصیت کا حامل ہونے کی وجہ سے اس کو طویل عرصہ سے موزوں قرار دیا جاتا ہے ۔ یہ خصوصیات اسے مضر اثرات کے بغیر پٹھوں کے خالص حجم میں اضافہ کے لیے موزوں بنا تی ہیں۔
اگرچہ Primobolan® استعمال میں کافی حد تک محفوظ ہے لیکن 2000تک Schering کمپنی نے بہت سے ممالک میں اس کی تیاری بند کردی۔ اب 50ملی گرام میں اس کی کوئی شکل بھی تیار نہیں کی جارہی اور ممکنہ طور پر 5اور25ملی گرام سٹیرائیڈ پر مشتمل پروڈکٹس اب بھی موجود ہوسکتی ہیں۔ حالیہ سالوں میں Primobolan تیار کرنے والی تصدیق شدہ کمپنیاں جاپان اور جنوبی افریقہ میں واقع تھیں اور انکی ادویات Scheringکے نام کے تحت ہیں۔ اس بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ اس طرح کی کوئی پروڈکٹ Bayer کے لیبل کے ساتھ آئی ہے۔ اس سے ہٹ کر میتھینولون ایسیٹیٹ پر مشتمل بہت کم ادویات ایسی ہیں جو اب بھی تیار کی جارہی ہوں۔
فراہمی:
Scheringکمپنی کے تیار کردہ Primobolan® کی تمام شکلیں جن میں 5,25یا 50ملی گرام میتھینولون ایسیٹیٹ سٹیرائیڈ موجود ہوتا تھا اب دستیاب نہیں ہیں۔ دیگر برانڈز کی ہیئت اور خوراک تیار کنندہ ملک اور کمپنی کے حساب سے مختلف ہوسکتی ہے ۔
ساختی خصوصیات:
میتھینولون دراصل ڈائی ہائیڈوٹیسٹوسٹیرون کا ماخذ ہے۔ یہ کاربن نمبر 1اور 2 کے درمیان اضافی ڈبل بانڈ رکھتا ہے جو 3۔کیٹو گروپ کو استحکام فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے اور سٹیرائیڈ کی اینابولک خصوصیات میں اضافہ کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اضافی 1۔میتھائل گروپ بھی موجود ہوتا ہے جو سٹیرائیڈ کو جگر کی طرف سے کی جانے والی توڑپھوڑ کے خلاف محفوظ رکھتا ہے ۔ پرائموبولان دوا میں میتھینولون کے ساتھ کارباکسلک ایسڈ ایسٹر (ایسیٹک ایسڈ) کو استعمال کیا جاتا ہے جو 17۔بیٹا ہائیڈراکسل گروپ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے جو اسے منہ کے راستے استعمال کرنے پر آکسیڈیشن کے عمل سے محفوظ رکھتا ہے ۔ تحقیقات میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ میتھینولون ایسٹیٹ اور نا ن ایسٹریفائیڈ دونوں شکلوں میں منہ کے راستے استعمال کرنے پر ایک موثر اینابولک مرکب ثابت ہوتا ہے ۔ 4 5
مرکب/مادہ کی شناخت:۔
میتھینولون ایسیٹیٹ کی شناخت ROIDTEST TM سبسٹانس ٹیسٹA&B کے ذریعے کی جاسکتی ہے ۔ سبسٹانس ٹیسٹ A میں اس دوا کو فوری طور پر (ایک منٹ سے کم وقت میں) ہلکا زیتون رنگ پیدا کرنا چاہیے۔ دوا کو سبسٹانس ٹیسٹ B میں ردعمل نہیں دینا چاہیئے۔ نوٹ فرمائیں کہ یہ دوسرا ٹیسٹ فرق کے بارے میں جاننے کے لیے نہایت ضروری ہے اس لیے اسے ترک نہیں کرنا چاہیئے۔
(ایسٹروجینک ) مضراثرات:
میتھینولون جسم میں ایروماٹائزیشن کے عمل سے نہیں گزرتا 6 اور قابل قدر ایسٹروجینک خصوصیت کا حامل نہیں ہے ۔ ایسٹروجن سے متعلقہ مضر اثرات اس سٹیرائیڈ کے استعمال کے دوران سامنے نہیں آنے چاہیئں۔ حساس افراد کو گائنیکو میسٹیا جیسے مضر اثر کے سامنے آنے کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی انہیں اس دوا کے استعمال کرنے جسم میں پانی کے ذخیرہ ہونے کا مسئلہ درپیش آنا چاہیئے۔ میتھینولون کے استعمال سے پٹھوں کے حجم میں ہونے والا اضافہ خالص ہونا چاہیئے نہ خام اضافہ جو اکثر اوقات ان سٹیرائیڈز کے استعمال کی صورت میں سامنے آتا جو ایروماٹائزیشن کے عمل سے گزرتے ہیں ۔ مزید برآں ، اس مرکب کو استعمال کرتے ہوئے استعمال کنندہ میں بلڈ پریشر میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آنا چاہیئے کیوں کہ یہ اثر بھی پانی کے جمع ہونے اور ایسٹروجن سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ میتھینولون ایک ایسا سٹیرائیڈ ہے جسے تربیت کے اس مرحلے کے دوران ترجیح دی جاتی ہے جب پانی اور چربی کا ذخیرہ ہونا باعث تشویش ہوتے ہیں اور پٹھوں کے حجم میں خام اضافہ کرنا مقصود نہیں ہوتا۔
(اینڈروجینک )مضراثرات
اگرچہ اسے اینابولک سٹیرائیڈ تصور کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس کے استعمال سے اینڈروجینک مضر اثرات سامنے آنے کے امکانات ہوتے ہیں ۔ ا ان میں جلد کی چکناہٹ میں اضافہ ، کیل مہاسے اور جسم /چہرے پر بالوں کی نشونما کا ہونا شامل ہیں ۔ اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز مردوں میں گنجے پَن کے عوامل میں بگاڑ کا سبب بھی بن سکتے ہیں ۔عورتوں کو اضافی طور پر اینابولک/اینڈڑوجینک سٹیرائیڈز کی وجہ سے ممکنہ مردانہ خصوصیات کے پیدا ہونے کے امکانات کے بارے میں بھی متنبہ کیا جاتا ہے ۔ ان میں آواز کا بھاری پن، ماہواری میں بے قاعدگیاں ، جِلد کی ساخت میں تبدیلیاں ، چہرے پر بالوں کا اگنا اور کلائٹورس کا بڑھ جانا شامل ہیں ۔ تاہم میتھینولون ایک معمولی سٹیرائیڈ ہے اور طاقت ور اینڈروجینک مضر اثرات کو عام طور پر زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ خواتین اکثر اوقات اس دوا کو ایک موزوں انتخاب تصور کرتی ہیں اور اسے ایک آرام دہ اور موثر اینابولک سمجھتی ہیں ۔
مضراثرات (جگر کا زہریلا پن):
میتھینولون کا جگر کے زہریلے پن کا باعث بننے والی دوا تصور نہیں کیا جاتا۔ جگر کے زہریلے پن کے امکانات نہیں ہوتے۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ اگر اس دوا کو مجوزہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو جگر پر تناؤ کی نشاندہی کرنے والے عوامل میں قابل قدر تبدیلیاں واقع نہیں ہوتیں ۔ 7 تاہم یہ سٹیرائیڈ جگر کی طرف سے کی جانے والی توڑپھوڑ کے خلاف کچھ مزاحمت رکھتا ہے اور منہ کے راستے استعمال ہونے والے ایسیٹیٹ کے استعمال کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ فرد میں جگر کا زہریلا پن ، اس کے ناکارہ ہونے اور موت واقع ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ 8 اگرچہ جگر کا زہریلا پن پیدا ہونے کے امکانات نہیں ہوتے تھے تاہم اسے مکمل طور پر استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا خاص طور پر جب اس مرکب کی بہت زیادہ مقدار استعمال کی جارہی ہو۔
(نظام دوران ِ خون ) پر مضر اثرات :۔
اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز سیرم میں موجود کولیسٹرول پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ ان مضر اثرات میں HDL(اچھے) کولیسٹرول لیول میں کمی کا سبب بننا اور LDL(بُرے) کولیسٹرول میں اضافہ کا سبب بننا شامل ہیں جس کے نتیجے میں HDLاور LDL کے توازن میں اس طرح کی تبدیلی آتی ہے جو صلابت شریان (یعنی
خون کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کے امکانات) میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔ سیرم میں لپڈز کی مقدار پر اینابولک/اینڈروجینک سٹیرائیڈز کا اثر اس کی استعمال ہونے والی مقدار، استعمال کے راستہ (منہ کے راستے یا انجکشن کی شکل میں)، سٹیرائیڈ کی قسم (ایروماٹائزیبل یا نان ایروماٹائزیبل) اور جگر کی طر ف سے کی جانے والی توڑ پھوڑ کے خلاف مزاحمت پر منحصر ہوتا ہے ۔میتھینولون اپنی نان ایروماٹائزایبل فطرت کی وجہ سے جگر کی کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت پر ٹیسٹوسٹیرون یا نینڈرولون کی نسبت زیادہ منفی اثرات مرتب کرتا ہے لیکن C-17الفا الکائلیٹڈ سٹیرائیڈز کی نسبت اس پر کم اثر انداز ہوتا ہے ۔ منہ کے راستے استعمال ہونے والا میتھینولون اپنے استعمال کے راستے کی بنیاد پر میتھینولون ایننتھیٹ انجکشن کی نسبت خون میں لپڈز پرقدرے زیادہ منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔ اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز بلڈ پریشر اور ٹرائی گلائسرائیڈز پر بھی بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں ۔ یہ شریانوں کی اندرونی تہہ کے پھیلاؤ میں کمی لاتے ہیں اور دل کے بائیں وینٹریکل کے حجم میں اضافہ میں معاونت کرتے ہیں ۔ یہ سب عوامل نظام دوران خون کے عارضہ جات اور ہارٹ اٹیک کے امکانات میں ممکنہ طور پر اضافہ کا سبب بنتے ہیں ۔
نظام دورانِ خون پر تناؤ میں کمی لانے کے لیے یہی تجویز کیا جاتا ہے کہ نظام دورانِ خون کے لیے مفید اور فعال ورزش پروگرام برقرار رکھا جائے اور اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈز(AAS) کے استعمال کے پورے دورانیہ کے دوران سیر شدہ روغنیات، کولیسٹرول اور سادہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال کم کردیا جائے۔ علاوہ ازیں مچھلی کا تیل (4گرام فی یوم) اور قدرتی کولیسٹرول /اینٹی آکسیڈنٹ فارمولا جیسا کہ لپڈ سٹیبل یا اس سے ملتی جلتی پروڈکٹ کا استعمال بھی تجویز کیا جاتا ہے ۔
مضر اثرات(قدرتی ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں کمی) :۔
جب کسی بھی اینابولک /اینڈروجینک سٹیرائیڈ کو پٹھوں کی نشونما کے لیے ضروری موزوں مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے تو توقع یہی ہوتی ہے کہ وہ ٹیسٹوسٹیرون کی قدرتی پیداوار کو روک دیں گے۔ ٹیسٹوسٹیرون کو تحریک دینے والی ادویات کےاستعمال کے بغیر 1سے 4ماہ کے اندر اس کا لیول نارمل سطح پر آجانا چاہیئے۔ نوٹ فرمائیں کہ سٹیرائیڈز کے بے جا /غلط استعمال کے نتیجے میں جنسی ہارمونز کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے علاج معالجہ ضروری ہوجاتا ہے ۔ Primobolan® کے بارے میں عموماً یہی کہاجاتا ہے کہ یہ قدرتی ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار پر کم اثر انداز ہوتا ہے ۔ اگرچہ کم مقدار (20تا25ملی گرام ) استعمال کرنے کی صورت میں ایسا ہوتا ہولیکن جب اسے جسمانی بناوٹ یا کارکردگی میں بہتری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس صورت میں ممکن ہے کہ ایسانہ ہوتا ہو۔ ایک تحقیق جس میں آدھے سے زیادہ مریض صرف 30تا45ملی گرام میتھینولون استعمال کررہے تھے ، میں گونیڈوٹراپن لیول میں 15تا65فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ 9 اگر یہ نتائج ہارمون کے اثر انداز نہ ہونے سے کافی دور ہیں لیکن میتھینولون دیگر مرکبات کی نسبت قدرتی ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار پر کم اثراندازہوتا ہے ۔اگر Primobolan® کو 8ہفتوں سے کم عرصہ کے لیے درمیانے درجہ کی مقداروں میں استعمال کیا جائے تو قدرتی ہارمون (ٹیسٹوسٹیرون) کی بحالی میں زیادہ عرصہ نہیں لگتا۔
مذکورہ بالا مضر اثرات حتمی نہیں ہیں ۔ ممکنہ مضر اثرات پر مزید تفصیل کے لیے اس کتا ب کا سیکشن سٹیرائیڈز کے مضر اثرات ملاحظہ فرمائیں۔
استعمال (عمومی):۔
سٹیرائیڈز کو تجویز کرنے سے متعلق ہدایات کے مطابق منہ کے راستے استعمال کیے جانے والے سٹیرائیڈز کو کھانے کے ساتھ یا اس کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جسم میں اس کی دستیابی کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ۔ تاہم 2016میں نوزائیدہ بچوں پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئے کہ اگر آکسینڈرولون کو براہ راست روغنیات(MCT Oil) میں حل کردیا جائے تو اس کے انجذاب میں کافی حدتک بہتری آتی ہے۔
10
اگر خوراک میں روغنیات کی موزوں مقدار موجود ہو تو اس سٹیرائیڈ کو کھانے کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
استعمال(مردوں میں):
Primobolan® کے استعمال سے متعلق تجویزی ہدایات کے مطابق اس کی زیادہ سے زیادہ یومیہ خوراک 100تا150ملی گرام ہے ۔ جسمانی بناوٹ یا کاکردگی میں بہتری کے لیے اس کی یومیہ مقدار75تا150ملی گرام تجویز کی جاتی ہےجسے 6تا8ہفتوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ مقدار قابل قدر اینابولک اثر کے لیے کافی ہے تاہم اس دوا کے استعمال سے پٹھوں کے حجم میں زیادہ اضافہ ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ اس کی بجائے Primobolan® کو کسی کھلاڑی کی طرف سے اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ہلکے اینابولک مرکب کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے ایسا عموماً تربیت کے اس مرحلے میں ہوتا ہے جب پٹھوں کی بناوٹ مقصود ہوتی ہے ۔
ہلکا اینابولک مرکب ہونے کے ناطے Primobolan® کو اکثر اوقات دیگر سٹیرائیڈز کےساتھ اشتراک میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ طاقت ور اثر حاصل کیا جاسکے۔ اس طرح کی صورت حال میں عموماً اس کی کم مقدار (50تا100ملی گرام ) استعمال کی جاتی ہے ۔ بنیادی طور پر پرائموبولان کو پٹھوں کی بناوٹ کے مرحلے میں استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر اوقات اس مرحلے میں ایک نان ایروماٹائزنگ اینڈروجن جیسا کہ Halotestin® یا ٹرینبولون کو شامل کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کا اشتراک جسم میں پانی کا کے ذخیرہ میں اضافہ کیے بغیر جسمانی بناوٹ میں بہتری لاتے ہیں اور پٹھے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ اس طرح کے نان ایروماٹائزنگ اینڈروجن/اینابولک اشتراک باڈی بلڈرز میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور مقابلے کےلیے جسمانی تیاری میں کافی حد تک قابل بھروسہ ہے ۔ اس مرکب دیگر طاقت اینڈروجنز کے ساتھ پٹھوں کے حجم میں اضافہ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ٹیسٹوسٹیرون، ڈیانابو ل یا اینا ڈرول کا اشتراک عام ہے تاہم اس کے نتیجے میں پٹھوں کے حجم میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ساتھ کچھ حد تک ہمواری بھی دیکھنے کو ملتی ہے جس کی وجہ ایسٹروجینک جزو کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں، ذکر کیے گئے آخری دو مرکبات کے ساتھ اشتراک کی صورت میں جگر کا زہریلا پن بھی پیدا ہوتا ہے۔
استعمال (خواتین میں ):
Primobolan® کے استعمال سے متعلق تجویزی ہدایات خواتین کے لیے اس کی علیحدہ خوراک تجویز نہیں کرتی تاہم اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ وہ خواتین جو حاملہ ہیں یاحاملہ ہونے کی خواہش مند ہیں انہیں یہ دوا استعمال نہیں کرنی چاہیئے۔ خواتین کھلاڑیوں میں یومیہ 50تا75ملی گرام استعمال کرنے پر بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں اور مردانہ خصوصیا ت جیسے مضر اثرا ت بھی سامنے نہیں آتے۔ اس دوا کے استعمال سے پٹھوں کے حجم میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو نہیں ملتا بلکہ یہ اضافہ بتدریج ہوتا ہے۔ کچھ خواتین دیگر اینابولک مرکبات جیسا کہ Winstrol® یا آکسینڈرولون شامل کرتی ہیں تاکہ سائیکل کے دوران پٹھوں کے حجم میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اگرچہ یہ دونوں مرکبات (جسم کے لیے) کافی حد تک قابل برداشت ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کیا جارہا۔ بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی صورت میں مردانہ خصوصیات جیسے مضر اثرات تیزی سے سامنے آسکتے ہیں۔
دستیابی:
میتھینولون ایسیٹیٹ پر مشتمل ادویات نایاب ہیں۔ اب دوا کئی سالوں سے مغربی ممالک میں عدم دستیاب ہے اور اس کی زیادہ تر فراہمی اب خفیہ تیار کنندگان کی طرف سے ہوتی ہے ۔ کچھ باقی پروڈکٹس اور عالمی فارماسیوٹیکل مارکیٹ پر مرتب ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہم نے درج ذیل مشاہدا ت کیے ہیں:
بالکان فارماسیوٹیکلز مالدووا میں ایک پروڈکٹ Primobol تیار کرتی ہے ۔ یہ 50ملی گرام کی گولیوں کی شکل میں آتی ہے اور ایک کاغذ اور پلاسٹک سٹرِپ میں 20گولیاں پیک ہوتی ہیں۔
ایشیا فار ما ملائشیا برآمدی مقاصد کے تحت ایک پروڈکٹ Primobolic تیار کرتی ہے۔ یہ 50ملی گرام کی گولیوں کی شکل میں آتی ہے اور یہ 10گولیوں کی سٹرپس میں پیک ہوکر آتی ہے (ایک باکس میں 10سٹرِپس ہوتی ہیں)۔
الفا فارما انڈیا برآمدی مقاصد کے تحت ایک پروڈکٹ Primo Tabsتیار کرتی ہے۔ یہ گولیاں 25ملی گرام سٹیرائیڈ پر مشتمل ہوتی ہیں اور یہ 10گولیوں پر مشتمل سٹرِپس کی شکل میں آتی ہے ۔
1 Wiechert R. et al. Chem Ber. 93 (1960):1710.
2 Methenolone acetate, Summary of information for clinical investigators, New Brunswick, NJ. The Squibb Institute for Medical Research, May 30, 1962.
3 Anabolic effects of methenolone enanthate and methenolone acetate in underweight premature infants and children. New York State Journal of Medicine March 1,1965,645-8.
4 Kruskemper H L et al, Exc Medica (Amsterd.) Congr. Ser. No.51 (1962), 209.
5 Weller O. Arzneimittelforsch. 12 (1962):234.
6 Proc. Intern. Congr. Hormonal Steroids, Milan, 1962. Excerpta Med. Intern.Congr. Ser No.51, p. 209. Excerpta. Med. Found., Amsterdam, 1962.
7 Failure of non-17-alkylated anabolic steroids to produce abnormal liver function tests. J Clin Endocrinol Metab. 1964 Dec;24:1334-6.
8 Fatal outcome of a patient with severe aplastic anemia after treatment with metenolone acetate. Ann Hematol. 1993 Jul;67(1):41-3. Tsukamoto N, Uchiyama T, Takeuchi T, Sato S, Naruse T, Nakazato Y.
9 Comparative studies about the influence of metenoloneacetate and mesterolone on hypophysis and male gonads. Trenkner R, Senge T, Hienz Het al. Arzneimittelforschung. 1970 20(4):545-7.
10 Congenit Heart Dis. 2016 Jun 3. Use of Oxandrolone to Promote Growth in Neonates following Surgery for Complex Congenital Heart Disease: An Open-Label Pilot Trial. Burch PT, Spigarelli MG et al.